راز فاش ہونے كا خوف ؛ عرب سربراہان كی جانب سے مبارك كے خلاف مقدمے پر خاموشی كی علت

IQNA

بحرين كے سرگرم سياسی رہنما ؛

راز فاش ہونے كا خوف ؛ عرب سربراہان كی جانب سے مبارك كے خلاف مقدمے پر خاموشی كی علت

21:01 - August 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2168058
بين الاقوامی گروپ : مصر كے معزول صدر كی اہلیہ سوزان مبارك نے عرب حكام كو دھمكی دی ہے كہ اگر انہوں نے حسنی مبارك كے خلاف عدالتی كاروائی كی حوصلہ افزائی كی اور مبارك كی حمايت نہ كی تو وہ ان كے راز فاش كر كے خائن عرب سربراہان كو ذليل و رسوا كر دے گی ۔
خليج فارس ممالك كے خبرنگاروں كی يونين كے سابق اجرائی مدير ، خبر نگار ،محقق اور لندن میں سرگرم بحرينی سياسی رہنما جواد عبد الوھاب نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے مبارك كے خلاف عدالتی كاروائی جيسے اہم واقعے پر عرب سربراہان كی جانب سے سكوت سے متعلق سوال كا جواب ديتے ہوئے كہا : عرب ممالك میں برسراقتدار ظالم اور جابر حكام كے سكوت كی دو اہم وجوہات ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : پہلی وجہ تو یہ ہے كہ امريكا اور اس كی كٹھ پتلی بادشاہتیں اس وقت تك اپنے افراد كی حمايت كرتی ہیں كہ جب تك وہ حكومت میں ہوں اور جب وہ ضعيف اور كمزور ہو جاتے ہیں تو ان كی حمايت سے دستبردار ہو جاتے ہیں ۔
839458
نظرات بینندگان
captcha