اسلامی ترقياتی بينك كے تعاون سے سينيگال میں قرآنی مدارس كی تعمير نو

IQNA

19:59 - August 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2168707

اسلامی ترقياتی بينك كے تعاون سے سينيگال میں قرآنی مدارس كی تعمير نو

بين الاقوامی گروپ : اسلامی ترقياتی بينك (BID) نے ۸ اگست كو ۹ ارب فرانك سينيگال كے قرآنی مدارس كی تعمير نو كے لیے مختص كرنے پر اتفاق كيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «aps» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی ترقياتی بينك كے نائب صدر بوبكر سيديبہ اور سينيگال كے وزير توانائی و نقل و حمل كريم واد كی موجودگی میں منعقدہ اجلاس میں اسلامی ترقياتی بينك نے سينيگال كے قرآنی مدارس كی تعمير نو اور مرمت كے لیے بجٹ مختص كرنے پر رضامندی ظاہر كی ہے ۔
اس معاہدے كی رو سے سينيگال كی حكومت كی ذمہ داری ہے كہ ۹ ارب فرانك وصول كر كے ۶۴ قرآنی مدارس میں ۴۱۶ نئے كلاس رومز تعمير كرے اور ان كلاسوں میں تدريس كے لیے ۲۲۴ قرآنی مدرسين كی خدمات حاصل كرے ۔
839932
نظرات بینندگان
captcha