ہندوستان ؛ " رمضان اور مسلمان " كے عنوان سے نشست كا انعقاد

IQNA

ہندوستان ؛ " رمضان اور مسلمان " كے عنوان سے نشست كا انعقاد

19:58 - August 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2168709
فكر و علم گروپ : " رمضان اور مسلمان " كے عنوان سے یہ نشست انجمن توحيد اسلامی لكھنؤ كے زير اہتمام ۸ اگست بروز سوموار كو لكھنؤ شہر میں منعقد ہوئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ نشست لكھنؤ شہر كے ممتاز علما اور مفكرين كی موجودگی میں " ٹھاكر گنج " كے علاقے میں واقع انجمن كے دفتر میں منعقد ہوئی ۔
نشست "رمضان اور مسلمان " كا آغاز لكھنؤ كے ايك ممتاز قاری كی تلاوت سے ہوا جس كے بعد مولانا بشارت حسين جعفری نے اپنی تقرير كے دوران كہا : ماہ رمضان روزہ داروں كے امتحان كا مہينہ ہے اور بے شك اس مہينے میں خدا كی طرف سے بندوں كا كڑا امتحان ہے ۔
آخر میں انجمن توحيد اسلامی كے صدر محمد شاہد خان نے اپنے خطاب كے دوران كہا : ماہ رمضان مسلمانوں كو ہر گناہ سے پرہيز كا درس ديتا ہے ۔
839175
نظرات بینندگان
captcha