سينيگال ؛ كتاب اسلام اور ڈپلوميسی كی تقريب رونمائی

IQNA

11:49 - August 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2169154

سينيگال ؛ كتاب اسلام اور ڈپلوميسی كی تقريب رونمائی

بين الاقوامی گروپ : آج ۱۲ اگست بروز جمعۃ المبارك كو سينيگال كے دار الحكومت ڈاكار میں «باكاری سامب »(Bakary Sambe) كی تحرير "اسلام اور ڈپلوميسی " كی تقريب رونمائی منعقد ہو گی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «APS» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كتاب كی تقريب رونمائی آج مقامی وقت كے مطابق ٹھيك تين بجے ذرائع ابلاغ كے نمائندوں ، مسلمان علماء اور مفكرين كی موجودگی میں ڈاكار شہر كی «آتنا»(Athéna) لائبريری میں منعقد ہو گی ۔
اسی طرح اس كتاب كی رونمائی كے بعد " اسلام اور سياست ؛ عصر حاضر میں اصول و مبانی " كے عنوان سے ايك علمی نشست بھی منعقد ہو گی كہ جس میں مختلف مقررين اس بارے خطاب كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ كتاب فرانسيسی زبان میں بين الاقوامی پبلشرز فونيكس امريكا كے تعاون سے شايع كی گئی ہے ۔
415658
نظرات بینندگان
captcha