اسلامی بيداری كا اہم ترين پيغام اسرائيل كی نا امنی ہے

IQNA

ايران میں اسلامی جہاد كے نمائندے ؛

اسلامی بيداری كا اہم ترين پيغام اسرائيل كی نا امنی ہے

22:19 - August 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2169990
بين الاقوامی گروپ : مسلمانوں كی بيداری اور مشرق وسطی كے ممالك میں صیہونی حكومت كے ہم پيمان حكمرانوں كے سقوط سے اس غاصب حكومت كا امن و امان تباہ ہو چكا ہے اوراسے سنگين نوعيت كے خطرات لاحق ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران میں اسلامی جہاد كے نمائندے ابو شريف نے گزشتہ رات "مشرق وسطی كے تازہ ترين حالات اور ان كے مسئلہ فلسطين پر اثرات "كے عنوان سے انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے شعبہ بين الاقوامی میں اس مطلب كے ضمن میں كہا: ايران ، تركی اور عرب ممالك سے عالم اسلام كی مثلث تشكيل پاتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ايران كے مسلمانوں نے ۳۲ سال قبل حضرت امام خمينی (رہ) كی رہبری میں شاہ ملعون كا تختہ الٹ كر اسلامی مسائل كے دفاع كو اپنی پہلی ترجيح قرار ديا تھا ۔
841829
نظرات بینندگان
captcha