عرب سربراہان كی مبارك كے خلاف مقدمے پر خاموشی سے عدالتی كاروائی كی حيثيت مشكوك ہو جاتی ہے

IQNA

20:38 - August 14, 2011
خبر کا کوڈ: 2170659
بحرينی سياسی رہنما ؛

عرب سربراہان كی مبارك كے خلاف مقدمے پر خاموشی سے عدالتی كاروائی كی حيثيت مشكوك ہو جاتی ہے

بين الاقوامی گروپ : بعض عرب ممالك كے سربراہان كی جانب سے مصر كے معزول صدر حسنی مبارك كے خلاف عدالتی كاروائی پر خاموشی سے پتہ چلتا ہے كہ انہیں اس بات كا يقين ہے كہ یہ عدالت ايك سياسی چال ہے چونكہ عدالت حقيقی ہونے كی صورت میں عرب سياستدان مصر كے سابق آمر كے خلاف مقدمے پر ضرور اعتراض كرتے ۔

لندن میں مقيم بحرين كے سرگرم سياسی رہنما اور آل خليفہ حكومت كے مخالف محمد كاظم الشھابی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : مصر كے معزول صدر حسنی مبارك كے خلاف عدالتی كاروائی ايك سياسی چال ہے ليكن اس كے باوجود خطے میں یہ ايك بہت بڑا واقعہ ہے كہ جس سے پتہ چلتا ہے كہ تمام آمرانہ حكومتیں ايك دن ساقط ہو جائیں گی اور ان حكام كو اپنی قوم كے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا ۔
842361
نظرات بینندگان
captcha