ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ الجزيرہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراقی پارليمنٹ كے نمائندوں نے اپنے اوپن ڈور اجلاس میں عراقی سیٹلائٹ چينلز سے اپيل كی ہے كہ تاريخی ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين (علیھما السلام ) مت نشر كریں ۔
عراقی پارليمنٹ كا اجلاس بعض علما اور شيعہ مراجع كے ساتھ ساتھ شيعہ سنی نمائندوں كی موجودگی میں منعقد كيا گيا تاكہ اس ڈرامہ سيريل كو نشر كرنے كا راستہ روك كر مذہبی فتنے كا سد باب كيا جا سكے ۔
آيت اللہ العظمی سيستانی كے نمائندے نے كربلا میں كہا ہے كہ ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين علیھما السلام تحريف ، جعل اور جھوٹ پر مبنی ہے چونكہ اس كی تياری میں معتبر اسلامی منابع سے استفادہ نہیں كيا گيا ۔
84287۷