ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق امارات كے اخبار روزنامہ الامارات اليوم نے اپنی رپورٹ میں كہا ہے : بين الاقوامی قرآنی مقابلوں جائزہ دبئی كی چھٹی شب ۱۱ اگست كو اسلامی جمہوریہ ايران كے نمائندے محمد مھدی خطيبی سميت سات حفاظ كرام كے درميان مقابلے منعقد ہوئے ۔
اخبار نے كہا ہے : چھٹی شب میں اسلامی جمہوریہ ايران كے نمائندے محمد مھدی خطيبی كی خوبصورت ، صحيح اور خود اعتمادی كی مظہر تلاوت پر جيوری اور حاضرين نے دل كھول كر داد دی ۔
قابل ذكر ہے كہ مھدی خطيبی ان مقابلوں كے پہلے شركت كنندہ تھے كہ جن پر جيوری كی طرف سے كوئی اعتراض نہیں كيا گيا اور وہ پوری درستی كے ساتھ تمام سوالوں كے جواب دينے میں كامياب ہوئے ۔
842750