ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس شمارے میں دينی ، فلسفی ، سياسی ، سماجی ، ادبی ۔۔۔ موضوعات كے تحت متعدد كتابوں كا تعارف پيش كيا گيا ہے ۔
سعيد سليمان كی تاليف لبنان اور طائف - آثار و نتائج ، ريمون قسيس كی تحرير سوگوارہ حسين علیہ السلام منجملہ ان كتابوں میں سے ہیں كہ جن كا اس شمارے میں تعارف كروايا گيا ہے ۔
اس كے علاوہ «رحيم أبو رغيف موسوی»،كی كتاب فلسفی رجحانات ، شيخ «حسين كورانی» كی كتاب مناجات شعبانیہ ۔ خدا كے ساتھ ادب كے آداب ، «زكی حسن» كی كتاب ظالم حاكم كے ساتھ تعاون كی فقہ ، «ابراهيم بداوی» كی كتاب اسلام میں آزادی افكار ، «رياض نجيب الريس» كی كتاب حضرت علی (ع) كے ساتھ گفتگو كا بھی اس تريسٹھ ویں شمارے میں ذكر كيا گيا ہے ۔
840985