ميشيگان ؛ مختلف اديان كے پيروكاروں كا ماہ رمضان كی مناسبت سے اجلاس

IQNA

ميشيگان ؛ مختلف اديان كے پيروكاروں كا ماہ رمضان كی مناسبت سے اجلاس

21:07 - August 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2172171
بين الاقوامی گروپ : امريكا كی رياست ميشيگان میںواقع اسلامی مركز كانتون كی دعوت پر كل ۱۷ اگست كو كانتون كی مسجد میں مختلف اديان كے پيروكاروں كا اجلاس ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Farmington» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اجلاس كا عنوان " رمضان ؛ روح كی غذا " تجويز كيا گيا ہے اور یہ مقامی وقت كے مطابق آذان مغرب كے بعد آٹھ بجے شروع ہو جائے گا ۔
اس تقريب میں كانتون كے مسلمان ماہ رمضان كا تعارف پيش كریں گے اور پھر افطاری كے ساتھ شركا كی پذيرائی كریں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس تقريب میں ہندوؤں اور عيسائيوں سميت ديگر اديان كے پيروكار شركت كریں گے اور افطاری كے بعد نماز پڑھنے كے طريقے سے متعلق آشنائی حاصل كریں گے اور اسلام و مسلمين كے بارے اپنے سوالات پيش كریں گے ۔
844666
نظرات بینندگان
captcha