اسلامی تعاون تنظيم كے ہنگامی اجلاس میں صومالیہ كی حالت زار كا جائزہ
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كی ايگزيكٹو كمیٹی كے زير اہتمام تنظيم كے عضو ممالك كے درميان صومالیہ میں قحط كی صورتحال كا جائزہ لينے كی غرض سے ۱۷ اگست بروز بدھ كو ايك ہنگامی اجلاس تركی كے دار الحكومت استنبول میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے كويت كی سركاری خبر رساں ايجنسی (كونا) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نشست میں صومالیہ میں انسانی بحران اور ان افريقی ممالك میں لاحق خطرات اور ان كے نتائج كا جائزہ ليا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ چند روز قبل تركی كی جانب سے صومالیہ كی صورتحال كا جائزہ لے كر اسے انسانی ہمدردی كے تحت امداد پہنچانے كے طريقہ كار پر غور كرنے كے لیے اسلامی تعان تنظيم كے ہنگامی اجلاس كا مطالبہ كيا تھا ۔
843439