ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق گرجستانی يونيورسٹيوں كے منتخب طلبہ كی علمی تونائی كو ارتقا دينے كی غرض سے ان طلبہ كو ايران كے لیے روانہ كيا گيا ہے ۔
یہ طلبہ ايوانی جاوا خيشويلی ، ايليا اور تفليس نامی يونيورسٹيوں میں زير تعليم ہیں اور انہیں زبان و ادبيات فارسی كے ۷۶ ویں كورس میں شركت كے لیے ايران مدعو كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ كورس ۱۳ اگست سے ۷ ستمبر تك جاری رہے گا ۔
845310