دين كی عصری تبديليوں كے ساتھ تطبيق تفسير الميزان كی اصلی ترين خصوصيات میں سے ہے
فكر و علم گروپ : انڈونيشيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلیٹ نے " تفسير الميزان میں علامہ طباطبائی كی تفسيری روش كا جائزہ " كے موضوع پر ہونے والے سيمينار میں كہا : دين كی عصری تبديليوں كے ساتھ تطبيق تفسير الميزان كی اصلی ترين خصوصيات میں سے ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق انڈونيشيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلیٹ محمد علی ربانی نے اس مطلب كے ضمن میں الميزان كی خصوصيات اور روش كی تشريح كی ۔
انہوں نے كہا : علامہ طباطبائی نے تئيس سال كی محنت شاقہ كے بعد عالم اسلام كے لیے ايك ايسا شاہكار تخليق كيا ہے كہ جو عصر حاضر كے انسان كے حالات اور ضروريات كے مطابق ہونے كے ساتھ ساتھ علمی پيمانوں پر بھی پورا اترتا ہے ۔
845224