امارات ؛ بين الاقوامی ترتيل قرآن مقابلوں میں پوزيشن ہولڈرز كو انعام و اكرام سے نوازا جائے گا

IQNA

۲۳ رمضان ؛

امارات ؛ بين الاقوامی ترتيل قرآن مقابلوں میں پوزيشن ہولڈرز كو انعام و اكرام سے نوازا جائے گا

12:04 - August 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2173341
بين الاقوامی گروپ : ۹ ممالك كے ۲۴ نمائندوں كی شركت كے ساتھ منعقد كیے جانے والے پانچویں برترين ترتيل قرآن بين الاقوامی مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھانے والے اميدواروں میں ۲۳ رمضان المبارك كو انعامات تقسيم كیے جائیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الاتحاد كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پانچویں بين الاقوامی برترين ترتيل قرآن كريم مقابلوں كی جيوری كے سربراہ نے اس خبر كے ضمن میں كہا : یہ مقابلے امارات كے التراث انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام منعقد كیے گئے اور ۱۵ اگست كو ان كا اختتام ہوا تھا ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ بين الاقوامی مقابلے دو شعبوں مبتدی اور پروفيشنل سطح پر منعقد كیے گئے تھے اور اس میں امارات، مصر، يمن، اردن، شام ، عراق، تاجكستان، بنگلہ ديش اور پاكستان كے نمائندوں نے شركت كی ۔
845277
نظرات بینندگان
captcha