بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں شريك قرآنی ہنرمندوں نے ايكنا كے اسٹال كا دورہ كيا

IQNA

11:59 - August 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2173342

بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں شريك قرآنی ہنرمندوں نے ايكنا كے اسٹال كا دورہ كيا

بين الاقوامی گروپ : انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے انٹرنيشنل پارٹ میں شريك ہنرمندوں ، خوشنويسوں اور قرآنی محققين نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے اسٹال كا دورہ كيا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے مصلائے امام خمينی (رہ) سے رپورٹ دی ہے كہ قرآنی نمائش كے شعبہ بين الاقوامی میں شريك خوش نويسوں ، ہنرمندوں اور مفكرين نے ۱۷ اگست بروز بدھ كو ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے اسٹال كا دورہ كيا ۔
ان مہمانوں نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے مختلف شعبوں كا وزٹ كيا اور انہیں خبروں كی توليد سے ان كے شايع كرنے تك كے مختلف مراحل كے بارے آگاہ كيا گيا ۔
قرآنی ہنرمندوں اور خوشنويسوں نے وزٹ كرنے كے بعد " اسلامی ہنر كی اہم ذمہ داری ؛ روحانيت كی طرف بازگشت " كے موضوع پر اظہار رائے بھی كيا ۔
845595
نظرات بینندگان
captcha