انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں ۱۲ زبانوں میں قرآن كريم كا ترجمہ پيش كرنے والے موبائل فون دستياب

IQNA

11:58 - August 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2173343

انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں ۱۲ زبانوں میں قرآن كريم كا ترجمہ پيش كرنے والے موبائل فون دستياب

بين الاقوامی گروپ : حبل المتين ۲ نامی یہ سافٹ وئير ۱۲ مختلف زبانوں میں قرآن كريم كے ۲۳ ترجمے پيش كرنے كی صلاحيت ركھتا ہے اور اسے «پيشگامان موج تلفن همراه» نامی كمپنی نے تيار كيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ سافٹ وئير عالم اسلام كے ۱۵ نماياں قاريوں كی ترتيل پر مشتمل ہے كہ جن میں سے پرہيزكار ، منشاوی ، سعد الغامدی اور عبد الباسط كے نام قابل ذكر ہیں ۔
حبل المتين ۲ نامی سافٹ وئير میں قرآن كريم كے متعدد فارسی ترجموں كے علاوہ ۹ شيعہ اثنا عشری تفاسير احسن‌الحديث، جامع، روان جاويد، الميزان، شريف لاهيجی، نمونه، نور اور هدايت شامل ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش ۲۷ اگست تك مصلائے تہران میں شام ۶ بجے سے رات ۱۲ بجے تك جاری رہے گی ۔
84559۹
نظرات بینندگان
captcha