بشارت (۳ ) كے نام سے ترجمہ قرآن كی تعليم پر مشتمل سافٹ وئير قرآنی نمائش میں دستياب

IQNA

بشارت (۳ ) كے نام سے ترجمہ قرآن كی تعليم پر مشتمل سافٹ وئير قرآنی نمائش میں دستياب

17:22 - August 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2174108
بين الاقوامی گروپ : قرآن كريم كے ترجمے اور مفاہيم كی تعليم پر مشتمل سافٹ وئير بشارت ۳ انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں پيش كر ديا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق بشارت ۳ سافٹ وئير قرآن كريم كے ترجمے اور مفاہيم كی تعليم پر مشتمل جامع ترين سافٹ وئير ہے اور اسے «دژكام فناوری»، نامی كمپنی نے تيار كر كے ماركیٹ میں پيش كيا ہے ۔
ياد رہے كہ یہ سافٹ وئير عربی ، فارسی اور انگريزی زبان میں تيار كر كے انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں پيش كيا گيا ہے ۔
اس سافٹ وئير میں قرآن كريم كے تيس پاروں كے لفظ بہ لفظ ترجمے كے علاوہ مفاتيح الجنان ، صحيفہ سجادیہ اور نہج البلاغہ كی موضوعی فہرستیں وغيرہ بھی شامل كی گئی ہیں ۔
846268
نظرات بینندگان
captcha