ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق دنيا بھر كے ذرائع ابلاغ نے ليبيا كے دار الحكومت طرابلس كے سقوط اور قذافی كے دو بیٹوں كی گرفتاری كی خبر دی ہے اگرچہ قذافی كی حامی فوجیں اب بھی دار الحكومت كے كچھ حصوں میں انقلابيوں كے مقابلے میں مزاحمت كر رہی ہیں ليكن اس كے باوجود قذافی كا سقوط سب كے لیے يقينی ہو چكا ہے ۔
اس سقوط سے نہ صرف یہ كہ ليبيائی عوام خوش ہوں گے بلكہ اس سے خطے كے تمام ممالك میں انقلابيوں كو ايك نيا جذبہ اور ولولہ ملے گا ۔
847906