ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العلام كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الجزائر كی حكومت نے اعلان كيا ہے كہ زرہ پوش گاڑيوں میں بیٹھ كر قذافی اور اس كے بیٹوں كے الجزائر فرار كی خبر میں كوئی حقيت نہیں ہے ۔
ليبيا كی حزب اختلاف كی جماعتوں نے بھی كہا ہے كہ معمر القذافی اور اس كے بیٹوں كے بارے كوئی اطلاع نہیں ہے اور ان كی پناہ گاہ كا بھی كسی كو پتہ نہیں ہے ۔
ادھر ليبيا كی عبوری كونسل كے سربراہ نے قذافی كی حامی فورسز كو سرت شہر میں ہتھيار ڈالنے كے لیے مذاكرات كی پيشكش كر دی ہے ۔
851115