اردن ؛ اخوان المسلمين نے بادشاہ كے اختيارات محدود كرنے كا مطالبہ كر ديا

IQNA

اردن ؛ اخوان المسلمين نے بادشاہ كے اختيارات محدود كرنے كا مطالبہ كر ديا

23:23 - September 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2179910
بين الاقوامی گروپ : اردن كی جماعت اخوان المسلمين نے بادشاہ كے اختيارات میں كمی كا مطالبہ كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا : اگر ہماری جماعت كے مطالبات تسليم نہ كیے گئے تو ہم اردن كے آئندہ انتخابات كا بائيكاٹ كر دیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ الجزيرۃ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اخوان المسلمين كے سياسی ونگ سے منسلك محاذ العمل الاسلامی كے نائب مسئول حمزہ منصور نے اس بارے بتايا : اردون كے بادشاہ عبد اللہ دوم كے اختيارات محدود كیے جائیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : سياسی مشاركت كے حوالے سے اخوان المسلين كا موقف ان كے مطالبات تسليم كرنے سے وابستہ ہے اور ہمارا سب سے اہم مطالبہ یہ ہے كہ آئين میں نظر ثانی كی جائے اور وزير اعظم كی تعيين كا حق پارليمنٹ كے اندر موجود جماعتوں كے سپرد كر ديا جائے ۔
851970
نظرات بینندگان
captcha