ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق امسال يكم نومبر سے تين نومبر تك منعقد ہونے والی اس نشست میں روس اور دنيا بھر میں اسلام سے مربوط مسائل ، عالمی تمدن میں اسلام كے ثقافتی اور مذہبی مقام كے علاوہ تاتارستان كے علاقوں ولگا اور اورال كی اسلامی تاريخ جيسے موضوعات پر غور و خوض كيا جائے گا ۔
با خبر ذرائع كے مطابق اس نشست كے ضمن میں مسلمان ممالك میں سياسی تبديلی كی لہر كے موضوع پر بھی گول ميز كانفرنس كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ نشست روس اور بيرون روس سے تشريف لائے ہوئے اساتذہ ، طلبہ ، ماہرين اور سركاری و غير سركاری اداروں كے كاركنوں كی موجودگی میں منعقد ہو گی ۔
851311