ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ akhbarlive، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بلغارستان كی وزارت خارجہ نے قذافی سے منسلك چار سفارتكاروں كو نكال كر ليبيا كی عبوری كونسل كی جانب سے بھيجے گئے نئے سفير كو قبول كر ليا ہے ۔
بلغارستان كی وزارت خارجہ كے ترجمان نے اس بارے بتايا : ہمیں اطلاع ملی تھی كہ ان سفارت كاروں میں سے بعض اشخاص نا قابل قبول ہیں جس پر ہم نے انہیں ۲۴ گھنٹوں میں ملك چھوڑنے كا حكم ديا تھا ليكن ان كی طرف سے حكم پر عمل درآمد نہ كرنے كے باعث ہم نے سيكيورٹی فورسز كی مدد سے انہیں ملك سے نكال ديا ہے ۔
853469