بحرينی نوجوان كی شہادت آل خليفہ كے دہشت گرد ہونے كی تصديق ہے

IQNA

آيت اللہ عيسی قاسم ؛

بحرينی نوجوان كی شہادت آل خليفہ كے دہشت گرد ہونے كی تصديق ہے

14:48 - September 04, 2011
خبر کا کوڈ: 2181124
بين الاقوامی گروپ : بحرين كی جامع امام صادق (ع) كے امام جمعہ آيت اللہ عيسی قاسم نے بحرين میں قيد شہريوں كی فوری رہائی كا مطالبہ كرتے ہوئے عيد فطر كے دن بحرينی نوجوان كی شہادت كو آل خليفہ حكومت كے اندر دہشت گردی كے وجود كی علامت قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "alwefaq" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ عيسی قاسم نے ۲ ستمبر بروز جمعۃ المبارك كو بحرين كے علاقے الدراز میں نماز جمعہ كے خطبے كے دوران كہا : عيد فطر كے دن ايك نوجوان كی شہادت آل خليفہ حكومت میں دہشت گردی كے وجود كا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس سے ملتے جلتے اقدامات زندانوں اور چوكوں میں سر عام دہرائے جا رہے ہیں كہ جن میں سے قتل عمد ، لوگوں كے اموال كا نقصان ، گھروں میں زہريلی گيسیں چھوڑنا وغيرہ قابل ذكر ہیں ۔
853416
نظرات بینندگان
captcha