اردن ؛ اخوان المسلمين نے صیہونی سفير كے اخراج كا مطالبہ كر ديا

IQNA

اردن ؛ اخوان المسلمين نے صیہونی سفير كے اخراج كا مطالبہ كر ديا

11:20 - September 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2181530
بين الاقوامی گروپ : اخوان المسلمين اردن نے حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ ترك حكومت كی طرح صیہونی حكومت كو منہ توڑ جواب دينے كے لیے دار الحكومت عمان سے اسرائيلی سفير كو نكال باہر كرے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد "كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اخوان المسلمين كے ناظر "ھمام سعيد " نے كہا : حق تو یہ تھا كہ اردن اسرائيل كے مقابلے میں ايك سخت موقف اختيار كرتا چونكہ اس ملك كو ہميشہ سے صیہونيوں كی طرف سے فوجی حملوں ، تحقير اور دھمكيوں كا نشانہ بنايا جاتا رہا ہے ۔
انہوں نے "وادی عربہ" اور "كيمپ ڈيوڈ" جيسے معاہدے لغو كرنے كا مطالبہ كرتے ہوئے واضح كيا كہ صیہونی حكومت كی دھمكيوں كے جواب میں ان معاہدوں كو لغو قرار دينا انتہائی ضروری ہے ۔
854308
نظرات بینندگان
captcha