آيت اللہ العظمی سيستانی كی آيت اللہ عيسی قاسم كے ساتھ بحرين كی صورتحال پر ٹيليفونك گفتگو

IQNA

آيت اللہ العظمی سيستانی كی آيت اللہ عيسی قاسم كے ساتھ بحرين كی صورتحال پر ٹيليفونك گفتگو

11:17 - September 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2181538
بين الاقوامی گروپ : عراق میں شيعہ مرجع آيت اللہ العظمی سيد علی سيستانی نے ۳ ستمبر كی رات كو بحرين كے شيعہ رہنما آيت اللہ شيخ عيسی قاسم كے ساتھ ٹيليفون پر بات چيت كے دوران بحرين كے مسلمان اور انقلابی عوام كی تازہ ترين صورتحال پر تبادلہ خيال كيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ albayan كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ العظمی سيستانی نے آيت اللہ عيسی قاسم كے ساتھ ٹيليفونك گفتگو كے دوران ان كی جسمانی صحت و سلامتی دريافت كرنے كے ساتھ ساتھ دنيا بھر كے مسلمانوں اور خاص طور بحرينی ملت كے ساتھ مربوط مسائل كا جائزہ ليا ۔
آيت اللہ عيسی قاسم نے بھی ٹيليفون كرنے پر آيت اللہ العظمی سيستانی كا شكریہ ادا كيا اور ان كی شخصيت كو عالم تشيع كے لیے مایہ افتخار قرار ديا ۔
854195
نظرات بینندگان
captcha