حجت الاسلام اعرافی نے ايرانی اور عراقی نابغہ طلبہ كے درميان علمی مذاكروں كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

12:31 - September 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2182308

حجت الاسلام اعرافی نے ايرانی اور عراقی نابغہ طلبہ كے درميان علمی مذاكروں كی ضرورت پر زور ديا ہے

فكر و علم گروپ : حجت الاسلام اعرافی نے كل عراق كے وزير تعليم كے ساتھ ملاقات كے دوران ايران اور عراق كے مفكرين اور نابغہ روزگار طلبہ كے درميان علمی مذاكرات كے فروغ كی ضرورت پر زور ديا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق جامعة ‌المصطفی(ص) العالميه كے سربراہ حجت الاسلام علی رضا اعرافی نے ۴ اگست بروز اتوار كو ہونے والی اس ملاقات كے دوران كہا : جامعة ‌المصطفی(ص) العالميه میں ۱۱۰ ممالك سے ہزاروں كی تعداد میں علماء اور مفكرين كی موجودگی سے اس جامعہ كے علمی اور تعليمی معيار كا پتہ چلتا ہے كہ جس كا ہدف مكتب اھل بيت (ع) كی ترويج اور نشر و اشاعت ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : جامعة‌المصطفی(ص) العالميه میں تعليم و تربيت مكمل كرنے والے سينكڑوں علماء اور ماہرين كا تعلق اسلامی جمہوریہ عراق سے ہے ۔
855070
نظرات بینندگان
captcha