قطيف ؛ جنت البقيع كا يوم انہدام مذہبی عقيدت و احترام سے منايا گيا

IQNA

قطيف ؛ جنت البقيع كا يوم انہدام مذہبی عقيدت و احترام سے منايا گيا

11:31 - September 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2183534
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے شيعہ نشين صوبے قطيف میں واقع العوامیۃ ٹاؤن میں ۶ ستمبر كو آئمہ بقيع كے مزارات منہدم كرنے كا دن منايا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "راصد " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پروگرام آٹھ شوال ( يوم انہدام جنت البقيع ) كی مناسبت سے صوبہ قطيف كے شہر عوامیہ میں واقع جامع امام حسين (ع) اور ھيئت سيدہ زينب (ع) كے زير اہتمام منعقد كيا گيا ۔
جامع مسجد امام حسين ( ع) میں یہ پروگرام نماز عشاء كے بعد شروع ہوا كہ جس سے سعودی عرب كے ممتاز شيعہ عالم دين شيخ ناجی العبادی نے خصوصی خطاب كيا ۔
سيدہ زينب (ع) كمیٹی نے بھی نوحہ خوانی كا پروگرام رات ۹:۱۵ بجے شروع كيا كہ جس میں بندر الشريمی اور حسن العسيری نے مرثیہ خوانی كی۔
856363
نظرات بینندگان
captcha