زبان و ادبيات فارسی كی آن لائن تعليم ؛ ثقافتی نمائندوں كا سرفہرست پروگرام

IQNA

زبان و ادبيات فارسی كی آن لائن تعليم ؛ ثقافتی نمائندوں كا سرفہرست پروگرام

11:31 - September 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2183536
ثقافت و ہنر گروپ : اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے علمی و تحقيقاتی ڈائريكٹر نے فارسی زبان كی تعليم كا دائرہ وسيع كرنے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے اس كی آن لائن تعليم كو ادارے كے پروگراموں میں سے سرفہرست قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے تعليمی اور تحقيقاتی ڈائريكٹر محمد رضا دہشيری نے ۷ ستمبر بروز بدھ كو ثقافتی نمائندوں كی موجودگی میں فارسی زبان و ادبيات كو فروغ دينے كی غرض سے ترتيب دئیے گئے پروگرامز كی تفصيلات سے آگاہ كيا ۔
انہوں نے آن لائن فارسی تعليم كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اس طرح سے طلبہ اپنی تعليمی مشكلات آن لائن دور كر سكیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ بيرونی دنيا میں فارسی زبان كے انعامی مقابلوں كا حجم بڑھانا بھی ادارے كی ترجيحات میں سے ہے ۔
856461
نظرات بینندگان
captcha