ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے كہا ہے كہ گيارہ ستمبركی دسویں سالگرہ كے موقع پر انتہا پسند ٹولوں كی جانب سے اسلام مخالف مظآہروں كو ممنوع قرار ديتے ہوئے اس كا لائسنس منسوخ كر ديا ہے ۔
مئير كی جانب سے جاری كردہ بيان میں كہا گيا ہے : اس قسم كے مظاہروں سے شہريوں كے درميان كشيدگی اور ہرج و مرج میں اضافہ ہو گا كہ جس كے باعث ان مظاہروں كو غير قانونی قرار ديا گيا ہے ۔
اسی طرح فوربك شہر كے مسلمان گروپوں نے بھی اعلان كيا تھا كہ ان اسلام مخالف مظاہروں كے رد عمل میں اسلام فوبيا كی ترويج اور فرانس میں اسلام مخالف اقدامات كے خلاف مظاہرے كریں گے ۔
85755