حكام كا ظلم و ستم خطے میں عوامی تحريكوں كا سرچشمہ ہے

IQNA

حكام كا ظلم و ستم خطے میں عوامی تحريكوں كا سرچشمہ ہے

10:06 - September 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2185548
بين الاقوامی گروپ : بحرين كے خطيب جمعہ نے ۹ ستمبر بروز جمعۃ المبارك كو نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا : قومیں اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گی اور واپسی كا راستہ اختيار كرنے كا كوئی امكان نہیں ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «alwefaq.net»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ عيسٰی قاسم نے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا : : حكومتوں كے وحشيانہ ظلم و تشدد سے انقلاب اور اصلاح كا راستہ نہیں روكا جا سكے گا چاہے اس كی كتنی ہی بھاری قيمت كيوں نہ ادا كرنی پڑے ۔
بحرين كے خطيب جمعہ نے واضح كيا : عرب ممالك میں مظاہرے اور عوامی انقلابی تحريكوں كے باعث ظالم حكام نے اپنی قوموں كی آواز دبانے كے لیے خونی ہتھياروں كے سائے تلے پناہ لے ركھی ہے ۔
آيت اللہ عيسی قاسم نے آخر میں قيد كی صعوبتوں میں گرفتار بحرينی ڈاكٹرز كے بارے اميد ظاہر كی كہ وہ اپنے دين اور وطن كے ساتھ وفاداری قائم ركھتے ہوئے جلد زندان سے آزاد ہو جائیں گے ۔
857683
نظرات بینندگان
captcha