قاہرہ میں اسرائيلی سفارت خانے كی تسخير پر نيتين ياہو كا اظہار تشويش

IQNA

قاہرہ میں اسرائيلی سفارت خانے كی تسخير پر نيتين ياہو كا اظہار تشويش

11:46 - September 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2185669
بين الاقوامی گروپ : غاصب صیہونی حكومت كے وزير اعظم "بنيامين نيتن ياہو" نے مصری انقلابيوں كے ہاتھوں قاہرہ میں اسرائيلی سفارت خانے كی تسخير پر اظہار تشويش كرتے ہوئے دعوٰی كيا : سفارت خانے كی سرگرمياں دوبارہ شروع كر دی جائیں گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اردن سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الدستور " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی وزير اعظم بنيامين نيتن ياہو نے كہا : مصر میں اسرائيلی سفارت خانے كے ساتھ ہونے والا سلوك خطرناك تھا ۔
اسرائيلی وزير اعظم نے دعوٰی كيا : مصر ايسے مسئلے پر چشم پوشی نہ كرے كہ جس سے اسرائيل كے ساتھ تعلقات متاثر ہو سكتے ہیں اور یہ امر بين الاقوامی قوانين كی كھلم كھلا خلاف ورزی ہے ۔
دوسری طرف اسرائيلی ریڈيو نے كہا ہے كہ نيتن ياہو نے سفارت خانے كے ملازمين كو با حفاظت نكالنے پر مصری سيكيورٹی فورسز كی تعريف كی ہے ۔
858634
نظرات بینندگان
captcha