قذافی كا عبرت ناك انجام نزديك ہے

IQNA

قذافی كا عبرت ناك انجام نزديك ہے

11:47 - September 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2185677
بين الاقوامی گروپ : ليبيا اليوم كے چيف ایڈیٹر نے اس امر پر زور ديا ہے كہ تمام علائم ليبيا كے مفرور آمر قذافی كے دور اقتدار كے مكمل خاتمے كی نويد دے رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم نيوز نیٹ ورك " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آدم ارقيق نے العالم نيوز نیٹ ورك كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : بين الاقوامی پوليس كی جانب سے قذافی كی گرفتاری كے وارنٹ جاری ہونے كے بعد پورے وثوق سے كہا جا سكتا ہے كہ قذافی كی گرفتاری اور اس كی حكومت كا ہميشہ كے لیے خاتمہ بہت نزديك ہے ۔
انہوں نے آخر میں كہا : ليبيا ايك نئے دور میں داخل ہو چكا ہے كہ جس كے چيلنجز كا سامنا كرنے كے لیے دراز مدت منصوبہ بندی انتہائی ضروری ہے ۔
858303
نظرات بینندگان
captcha