برلسكونی نے قذافی كی تمجيد كر دی

IQNA

برلسكونی نے قذافی كی تمجيد كر دی

11:46 - September 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2185679
بين الاقوامی گروپ : اٹلی كے وزير اعظم نے ۱۰ ستمبر كو حيران كن بيان جاری كرتے ہوئے ليبيا كے معزول آمر معمر قذافی كی تمجيد كی اور اسے ليبيا كے عوام كا محبوب لیڈر قرار ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم نيوز نیٹ ورك " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اٹلی كے وزير اعظم سيلويو برلسكونی نے ايك آمر كی تعريف ايسے حالات میں كی ہے كہ جب يورپی يونين میں وہ اور ان كے دوست ڈيمو كريسی اور قوموں كے حقوق كی حمايت كے مدعی ہیں ۔
انہوں نے اسی طرح دعوٰی كيا كہ قذافی كی سرنگونی عوام قيام كا نتيجہ نہیں تھا بلكہ ليبيا میں اثر و رسوخ ركھنے والی بعض قوتوں كی جانب سے ايسا كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اٹلی كے وزير اعظم كے قذافی كے ساتھ انتہائی قريبی تعلقات تھے كہ جو انقلاب كا شعلہ بھڑكنے كے بعد بھی قائم رہے ۔
858208
نظرات بینندگان
captcha