ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم نيوز نیٹ ورك " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اٹلی كے وزير اعظم سيلويو برلسكونی نے ايك آمر كی تعريف ايسے حالات میں كی ہے كہ جب يورپی يونين میں وہ اور ان كے دوست ڈيمو كريسی اور قوموں كے حقوق كی حمايت كے مدعی ہیں ۔
انہوں نے اسی طرح دعوٰی كيا كہ قذافی كی سرنگونی عوام قيام كا نتيجہ نہیں تھا بلكہ ليبيا میں اثر و رسوخ ركھنے والی بعض قوتوں كی جانب سے ايسا كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اٹلی كے وزير اعظم كے قذافی كے ساتھ انتہائی قريبی تعلقات تھے كہ جو انقلاب كا شعلہ بھڑكنے كے بعد بھی قائم رہے ۔
858208