ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الاھرام كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيل كا ايك اعلٰی سطحی وفد مصری حكام كے ساتھ دو طرفہ مذاكرات كرنے كے لیے قاہرہ پہنچ گيا ہے ۔
با خبر ذرائع نے اطلاع دی ہے كہ یہ وفد اسرائيلی سفير كی قاہرہ واپسی كے امكان كا جائزہ لے گا ۔
اسرائيل سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «اروشليم پست (the Jerusalem Post) نے لكھا ہے كہ اسرائيل اپنا سفارت خانہ منہدم ہونے كے بعد قاہرہ میں نئی جگہ كی تلاش میں ہے ۔
امريكی صدر نے بھی اسرائيلی سفارت خانے كی تسخير كے فوری بعد اظہار تشويش كرتے ہوئے كہا : قاہرہ اسرائيلی سفارت خانے كے گارڈز كی حفاظت كرے ورنہ مصر كو سنگين نتائج كا سامنا كرنا پڑے گا ۔
859342