ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «نسيج » (islamic.naseej)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اعتدال پسندی كی علمبردار عالمی اسلامی انجمن نے شيخ الازھر كے دستخط شدہ منشور كہ جسے مصر كی مختلف اسلامی سياسی جماعتوں نے مورد تائيد قرار ديا ہے ؛ كی ترويج كو اپنا نصب العين قرار ديا ہے ۔
اعتدال پسندی كی ترويج كرنے والی اسلامی انجمن كا كہنا ہے كہ موجودہ حالات میں شيخ الازھر كے مقرر كردہ منشور اور پاليسيوں كی بہت زيادہ اہميت ہے اور ہمیں اميد ہے كہ یہ منشور دين و حكومت كے باہمی رابطے كے بارے عالم اسلام كے لیے رہنما اصول كی حيثيت اختيار كر لے گا ۔
860173