ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «salon-monde-musulman»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس فرانس كی اسلامی تنظيموں كی يونين كے زير اہتمام دنيا بھر سے مسلمان شخصيات كی شركت كے ساتھ منعقد ہو گی اور اس میں پيغمبر اكرم ( ص) كی سيرت اور شخصيت سے متعلق خصوصی نشستیں بھی ہوں گی ۔
اس بين الاقوامی سيمينار كے منتظمين نے يورپی ممالك كے تمام مسلم اور غير مسلم شہريوں سے درخواست كی ہے كہ اس پروگرام میں شركت كریں تاكہ وہ اسلام اور حضرت رسول اكرم (ص) كی شخصيت كی حقيقی جہتوں سے آشنا ہوں ۔
860097