امام موسٰی صدر جلد ہی اپنے حاميوں كے درميان لوٹ آئیں گے

IQNA

تحريك امل لبنان كے ركن ؛

امام موسٰی صدر جلد ہی اپنے حاميوں كے درميان لوٹ آئیں گے

19:52 - September 14, 2011
خبر کا کوڈ: 2187524
بين الاقوامی گروپ : امام موسٰی صدر كا سراغ لگانے كے سلسلے میں ايران اور حزب اللہ لبنان كے درميان مشتركہ تعاون سے پتہ چلتا ہے كہ امام موسٰی صدر ابھی تك بقيد حيات ہیں اور قذافی كے زير كنٹرول علاقوں پر انقلابيوں كے قبضے كے بعد وہ بھی آزاد ہو كر اپنے حاميوں میں لوٹ آئیں گے ۔
تحريك امل لبنان كی سربراہی كمیٹی كے ركن اور كتاب "سيرت و سرگزشت امام موسٰی صدر " كے مؤلف خليل حمدان نے مجمع جہانی اہل بيت (ع) كے پانچویں اجلاس كے دوران ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اب تك ملنے والی تمام اطلاعات كی روشنی میں پتہ چلتا ہے كہ امام موسٰی صدر زندہ ہیں ليكن ان كا ٹھكانہ ابھی تك مخفی ہے چونكہ قذافی كی فوجیں ابھی تك ليبيا كے بعض علاقوں پر قابض ہیں ، اس لیے قذافی فورسز كی شكست كے ساتھ ہی امام موسٰی صدر كی سرنوشت روشن ہو جائے گی اور انشاء اللہ وہ اپنے حاميوں میں لوٹ آئیں گے ۔
860011
نظرات بینندگان
captcha