يورپ : ٹيلی وژن پروگراموں میں اسلام كے بارے غلط تصورات كا جائزہ ليا جائے گا

IQNA

يورپ : ٹيلی وژن پروگراموں میں اسلام كے بارے غلط تصورات كا جائزہ ليا جائے گا

19:49 - September 14, 2011
خبر کا کوڈ: 2187526
بين الاقوامی گروپ : يورپی ٹيلی وژن چينلز پر اسلام سے متعلق نا درست تصورات كی اصلاح كے موضوع پر یہ نشست ۱۵ تا ۱۸ ستمبر كو بيلجئيم كے دار الحكومت بروكسل میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ چار روزہ نشست او آئی سی كے زير اہتمام كويت كی وزارت اوقاف و امور اسلامی كے تعاون سے منعقد ہو گی ۔
اس نشست كا ہدف اسلامی تعليمات سے متعلق ٹيلی وژن پروگراموں میں غير صحيح تصورات كا جائزہ لے كر اس كے سد باب پر غور كرنا ہے تاكہ اس سے اسلام كی توہين اور مسلمانوں كے خلاف نفرت كا راستہ روكا جا سكے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نشست میں اسلامی و غير اسلامی ذرائع ابلاغ كے نمائندوں كے ساتھ ساتھ انسانی حقوق كے لیے سرگرم يورپی دانشوربھی تبادلہ خيال كریں گے ۔
859945
نظرات بینندگان
captcha