چين نے ليبيا كی عبوری كونسل كو باقاعدہ طور پر تسليم كر ليا

IQNA

چين نے ليبيا كی عبوری كونسل كو باقاعدہ طور پر تسليم كر ليا

19:51 - September 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2187796
بين الاقوامی گروپ : چينی حكومت نے ليبيا كی عبوری كونسل كو تسليم كرتے ہوئے اسے ليبيائی عوام كی نمائندہ قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے روزنامہ الشعب اليومیۃ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پيكن نے ليبيا كی عبوری كونسل كو تسليم كرنے كے ضمن میں كہا : یہ شورٰی ہی ليبيا كی حكمران اور ليبيائی عوام كی نمائندہ ہے ۔
چينی وزارت خارجہ كے ترجمان نے اس بارے ايك تحريری بيان جاری كرتے ہوئے كہا : چين ليبيائی عوام كے انتخاب كا احترام كرتے ہوئے ليبيائی عبوری كونسل كے ملك میں كردار كی اہميت كا قائل ہے اور اس شورٰی كے ساتھ تعلقات مستحكم كرنے كی كوشش كرے گا ۔
دوسری طرف ليبيائی عبوری كونسل كے نمائندے نے بھی اعلان كيا : ليبيا ملك كی تعمير نو اور دو طرفہ تعلقات كو مستحكم كرنے كے لیے چين كے تعاون كا خير مقدم كرے گا ۔
859898
نظرات بینندگان
captcha