تيونس كی "حزب اسلامی " نے آزاد اور شفاف انتخابات كی ضرورت پر زور ديا ہے

IQNA

تيونس كی "حزب اسلامی " نے آزاد اور شفاف انتخابات كی ضرورت پر زور ديا ہے

13:38 - September 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2188491
بين الاقوامی گروپ : تيونس كی اسلامی تحريك كے بانی نے ملك میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات كی ضرورت پر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ swissinfo، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيونس كی اسلامی تحريك كے بانی "راشد الغنوشی " نے كہا : یہ امر ضروری ہے كہ امسال نومبر میں ہونے والے تيونس كے پارليمانی انتخابات جمہوری قدروں كے مطابق شفاف طريقے سے منعقد كے جائیں ۔
تيونس كے معزول صدر بن علی كے بعد ملك كے انتخابات میں كاميابی كے مضبوط ترين اميدوار راشد الغنوشی نے مزيد كہا : ہمارے نزديك جو مسئلہ سب سے زيادہ حائز اہميت ہے وہ ايك درست انتخابات كا انعقاد ہے ، ايك ايسے انتخابات كہ جو تيونس اور عالم عرب كے پہلے آزاد انتخابات ہوں گے ۔
860950
نظرات بینندگان
captcha