انڈونيشيا اسلامی ممالك كی پارليمانی يونين كے اجلاس كی ميزبانی كرے گا

IQNA

13:40 - September 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2188497

انڈونيشيا اسلامی ممالك كی پارليمانی يونين كے اجلاس كی ميزبانی كرے گا

بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كے ممبر ممالك كی پارليمانی يونين كے ركن ممالك آئندہ سال ۲۴ تا ۳۰ جنوری ، انڈونيشيا كے شہر "پالم بانگ" میں جمع ہوں گے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خبر رساں ايجنسی «IINA» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سيمينار میں ۵۱ اسلامی ممالك كے ۳۵۰ سے زيادہ نمائندے شركت كریں گے ۔
اس اجلاس كے ضمن میں شركا پالمبانگ شہر كی مساجد كا دورہ بھی كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ امسال یہ اجلاس متحدہ عرب امارات كے شہر ابو ظہبی میں منعقد ہوا تھا ليكن اسلامی جمہوریہ ايران نے اجلاس كا بائيكاٹ كرتے ہوئے اعلامیہ جاری كيا تھا : یہ اجلاس اپنے وجودی فلسفہ سے انحراف كی راہ پر چل نكلا ہے چونكہ بعض ممالك اجلاس كے منشور كی مخالفت كرتے ہوئے عضو ممالك كے درميان اختلافات كا بيج بو رہے ہیں۔
860719
نظرات بینندگان
captcha