اقوام متحدہ نے ليبيائی عبوری كونسل كو باضابطہ طور پر تسليم كر ليا

IQNA

اقوام متحدہ نے ليبيائی عبوری كونسل كو باضابطہ طور پر تسليم كر ليا

21:09 - September 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2188738
بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ نے ليبائی عبوری كونسل كو ليبيا كی نمائندہ حكومت كے طور پر تسليم كر كے ليبيا كے كچھ منجمد اثاثوں كو استعمال كرنے كی اجازت پر مشتمل قانون بھی صادر كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے الجزيرہ نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۹۳ نمائندوں پر مشتمل اقوام متحدہ كے اجلاس نے ليبيا كی عبوری كونسل كو معمر قذافی كی حكومت كے قائمقام كے طور پر قبول كر ليا ہے اور انہیں اقوام متحدہ كے چھياسٹھویں سالانہ اجلاس میں شركت كی دعوت دی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اقوام متحدہ میں ليبيائی عبوری كونسل كے حق میں ۱۱۴ ووٹ ڈالے گئے جبكہ اس كی مخالفت میں ۱۷ ووٹ كاسٹ ہوئے اور ۱۵ نمائندوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں ليا ۔
862049
نظرات بینندگان
captcha