ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے روزنامہ «Oman Tribune» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس تعليمی وركشاپ میں اسلامی معيشت اور بينكاری كے بنيادی مفاہيم كی تعليم دی جائے گی اور شركا كو بتايا جائے گا كہ كس طرح سے اسلامی معيشت اور بينكاری كے وسيع امكانات سے استفادہ كيا جا سكتا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ مختصر وركشاپ اسلامی معيشت اور بينكاری كے نظام سے حد اكثر فائدہ اٹھانے كی غرض سے منعقد كی جا رہی ہے چونكہ یہ نظام عالمی معيشت كے موجودہ بحران كے باوجود كاميابی سے ہمكنار ہو رہا ہے ۔
862349