نائيجيريا نے قذافی كے بیٹے كی واپسی پر مشتمل ليبيائی عبوری كونسل كی درخواست مسترد كر دی

IQNA

نائيجيريا نے قذافی كے بیٹے كی واپسی پر مشتمل ليبيائی عبوری كونسل كی درخواست مسترد كر دی

13:36 - September 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2189236
بين الاقوامی گروپ : نائيجيريا كی حكومت نے ۱۶ ستمبر كو اعلان كيا كہ ہم ليبيائی آمر كے بیٹے ساعدی قذافی كو ليبيا كی عبوری كونسل كے حوالے نہیں كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «afriscoop»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نائيجيريا كے وزير انصاف «مارو امدو»، نے ايك پريس كانفرنس كے دوران ساعدی قذافی كی ليبيائی عبوری كونسل كو تحويل كے امكان كو رد كرتے ہوئے كہا : آپ كو معلوم ہونا چاہئیے كہ نائيجيريا كی حكومت بين الاقوامی لحاظ سے اس بارے پابند ہے اور كسی ايسے شخص كو ليبيا كے حوالے نہیں كر سكتی كہ جس كے خلاف عادلانہ كاروائی كا كوئی امكان نہیں ہے اور اسے سزائے موت دی جا سكتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اگر بين الاقوامی عدالت كی جانب سے ساعدی كی گرفتاری كا حكم صادر ہوا تو نائيجيريا كی حكومت اپنی ذمہ داری پوری كرے گی ۔
861901
نظرات بینندگان
captcha