ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قائد ملت جعفریہ پاكستان علامہ سيد ساجد علی نقوی نے آج ۱۸ ستمبر بروز اتوار كو اسلامی بيداری كانفرنس كے دوسرے روز تہران ٹيلی وژن كے انٹرنيشنل كانفرنس ہال میں اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے تجويز دی كہ كانفرنس كا سيكرٹریٹ تہران میں تشكيل ديا جائے تاكہ اجلاس كی سرگرمياں اور تجاويز اسلامی تعاون تنظيم تك پہنچ سكیں اور اسلامی بيداری كے لیے انجام شدہ سرگرمياں مستند ہو سكیں ۔
قائد ملت جعفریہ پاكستان نے مزيد كہا : مسلمان ملتیں ، اسلامی بيداری كے سائے تلے اپنی مشكلات كا حل تلاش كر رہی ہیں اور ايك عادلانہ سماجی نظام كا نفاذ ہی ان مشكلات كے حل كا تنہا راستہ ہے ۔
ساجد نقوی نے آخر میں ياد دہانی كی : طول تاريخ میں قومیں اپنے انقلابات میں جو نعرے لگاتی ہیں ان نعروں سے ان عوامی تحريكوں كے حقيقی اہداف كو پہچانا اور درك كيا جا سكتا ہے ۔
863102