ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے بين الاقوامی اخبار روزنامہ "الشرق الاوسط " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطين كی اسلامی شخصيات اور سياسی انسٹی ٹيوٹس كے نمائندوں نے تمام فلسطينيوں سے اپيل كی ہے كہ آج مسجد اقصٰی میں حاضری دیں تاكہ شدت پسند یہوديوں كے عزائم كو خاك میں ملايا جا سكے ۔
مسجد اقصٰی كے خطيب شيخ يوسف سلامہ نے ايك بيان جاری كرتے ہوئے اس امر پر زور ديا : كچھ یہودی تنظيمیں معبد سليمان كی تعمير كے عمل كو تيز كرنے كے بہانے آج مسجد پر حملے كا ارادہ ركھتی ہیں ۔
شيخ يوسف سلامہ نے مزيد كہا : مسجد اقصٰی اللہ تعالٰی كے حكم سے اسلامی ہے اور انشاء اللہ اسلامی رہے گی ۔
862998