مبارك حكومت ايك سال پہلے سے تحرير اسكوائر كو فروخت كر دينا چاہتی تھی
بين الاقوامی گروپ : مصر كے ايك سرگرم ذرائع ابلاغ نمائندے نے انكشاف كيا ہے كہ حسنی مبارك كی حكومت وسيع پيمانے پر عوامی مظاہروں كی روك تھام كی غرض سے مصر كے عوام انقلاب كی علامت التحرير اسكوائر كو ايك فرانسيسی كمپنی كے ہاتھوں فروخت كر دينا چاہتی تھی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ اليوم السابع كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سیٹلائٹ ٹيلی وژن «دريم 2» كے پروگرام كے الطبعة الاولی» ميزبان احمد المسلمانی نے ۱۷ ستمبر كو مصر كے ۲۵ جنوری كے انقلاب سے ايك سال قبل نشر ہونے والے ايك ٹی وی پروگرام كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : دو مارچ ۲۰۱۰ء عيسوی كو نشر ہونے والے پروگرام میں اعلان كی گيا تھاكہ حسنی مبارك ايك فرانسيسی كمپنی كو التحرير اسكوائر فروخت كرنا چاہتا ہے تاكہ وہ كمپنی یہاں ايك ہوٹل تعمير كرے۔
862832