ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراق كے سابق وزير اعظم ابراہيم جعفری نے كل بعد از ظہر بين الاقوامی اسلامی بيداری اجلاس میں اپنے خطاب كے دوران عرب ممالك كی موجودہ صورتحال كو زمان انقلاب قرار ديتے ہوئے اس انقلاب كی سمت موڑنے كی غرض سے كی جانے والی سازشوں سے خبردار كيا ۔
ابراہيم جعفری نے ايران كے اسلامی انقلاب كو دنيا میں رونما ہونے والے انقلابات كی تاريخ میں عظيم قرار ديتے ہوئے كہا : خطے كی اقوام ايران كے اسلامی انقلاب سے درس حاصل كریں اور اسے اپنے لیے نمونہ قرار دیں ۔
862647