ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كے مارونی عيسائيوں كے بشپ بشارہ پطرس الراعی نے بعلبك ۔ ھرمل كے رہائشيوں كے ساتھ خطاب كرتے ہوئے ايك دوسرے كے ساتھ محبت اور الفت قائم كرنے كی اپيل كی۔
لبنان كے بشپ نے مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان تاريخی پر امن بقائے باہمی كی جانب اشارہ كرتے ہوئے مسلمانوں اور عيسائيوں كو امن و سكون كے ساتھ رہنے كی دعوت دی اور كہا : میں اہل تشيع ، اہل سنت ، مارونيوں ، دروزيوں اور عيسائيوں سے ملاقات كرنے یہاں آيا ہوں اور "بكركی" گرجا گھر میں تمام لبنانی بلا روك ٹوك آ سكتے ہیں ۔
862719